میاں اسلم اقبال سے پکی ٹھٹھہی سمن آباد میں عمارت کے منہدم ہونے سے جاں بحق ہونے والے 3افراد کے ورثاء کی ملاقات

 صوبائی وزیر کا جاں بحق افراد کے ورثا سے افسوس ناک واقعہ پر اظہار تعزیت، ورثا میں تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے

میاں اسلم اقبال سے پکی ٹھٹھہی سمن آباد میں عمارت کے منہدم ہونے سے جاں بحق ہونے والے 3افراد کے ورثاء کی ملاقات

لاہور : صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے ان کے  کیمپ آفس میں پکی ٹھٹھہی سمن آباد میں عمارت کے منہدم ہونے سے جاں بحق ہونے والے 3افراد کے ورثاء نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے جاں بحق افراد کے ورثا سے افسوس ناک واقعہ پر اظہار تعزیت کیا۔ میاں اسلم اقبال نے جاں بحق افراد کے ورثا میں تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عمارت کے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ مالی امداد کسی جان کا نعم البدل نہیں، تاہم اس سے متاثرین کی مشکلات میں کمی ضرور آئے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے مر حومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ مالی امداد کے چیک وصول کرنے والوں میں وقاص شریف، خرم شریف، محمد اکرام اور محمد اسلم شامل تھے۔