پنجاب حکومت کا عزم ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے نشہ سے پاک کیا جائے: اعجاز عالم آگسٹین

وزیراعظم پاکستا ن عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف کی حکومت کا عزم ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو ہر قسم کے نشے سے چھٹکارا دلواتے ہوئے ایسے کلچر کو فروغ دیں گے، جس کے باعث ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سک : صوبائی وزیر انسانی حقوق

پنجاب حکومت کا عزم ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے نشہ سے پاک کیا جائے: اعجاز عالم آگسٹین

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 26جون کا دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ اپنے نوجوانوں کو منشیات یعنی نشہ آور اشیاءکی تباہ کاریوں سے کیسے بچایا جا سکے اور مستقبل میں مستقل روک تھام کے حوالے سے کیسے لائحہ عمل اپنایا جا ئے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستا ن عمران خان کی زیر قیادت تحریک انصاف کی حکومت کا عزم ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو ہر قسم کے نشے سے چھٹکارا دلواتے ہوئے ایسے کلچر کو فروغ دیں گے، جس کے باعث ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے۔

26جون کوہم ہر سال اپنے عزم کو دہراتے ہیں تاہم آج کے دن انسداد منشیات اینٹی نارکوٹکس پنجاب اور سماجی تنظیمیں جو کہ عوامی خدمت کے جذ بہ سے سرشار ہوکر اپنی قوم کے نوجوانوں اور نئی نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف آگاہی مہمات چلانے کے ساتھ تمام تر ممکنہ اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، ان سب کو خراج تحسین پیش کرنا ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ بحیثیت صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور سب کو یقین دلاتا ہوں کہ وطن عزیز میں بسنے والے ہر فرد کو بلا رنگ و نسل کسی بھی تفریق اور ذات پات سے ہٹ کر تمام تر بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ایسے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے جن کے باعث نوجوان نسل کو ایسی لعنت سے چھٹکارا دلوایا جاسکے تاہم بحیثیت ذمہ دار شہری ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ملکرانفرادی سطح پر کاوشیں کی جائیں۔