چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ٹیکسوں میں 56ارب روپے کا ریلیف حکومت کا احسن اقدام ہے: جہانزیب خان کھچی

احساس پروگرام کے تحت کورونا سے متاثرہ غریب گھرانوں میں اروبوں روپے تقسیم کئے گئے ہیں: صوبائی وزیرٹرانسپورٹ 

 چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ٹیکسوں میں 56ارب روپے کا ریلیف حکومت کا احسن اقدام ہے: جہانزیب خان کھچی

لاہور:صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے نئے مالی سال کیلئے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ٹیکسوں میں 56ارب روپے کا ریلیف حکومت کا احسن اقدام ہے۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو نئے مالی سال کیلئے ریلیف بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ریلیف پیکج سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور بجٹ میں ایسے اقدمات اور پروگرام تجویز کئے گئے ہیں جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت کورونا سے متاثرہونے والے غریب گھرانوں میں اروبوں روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ وطن عزیز کورونا وائرس کی وجہ سے غیرمعمولی حالات سے گزررہا ہے۔

حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہانہیں چھوڑیں گے۔کورونا کی عفریت سے نمٹنے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔