نیمل خاور خان نے فیملی پارٹی کی تصویریں شیئر کر دیں

پاکستان کے معروف اداکار، میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان آرٹ سے کافی لگاؤ رکھتی ہیں اور آئے دن سوشل میڈیا پر اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز اور آرٹ ورک شیئر کرتی رہتی ہیں

نیمل خاور خان نے فیملی پارٹی کی تصویریں شیئر کر دیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی خوبرو سابق اداکارہ نیمل خاور خان نے سوشل میڈیا پر فیملی دعوت کی تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے معروف اداکار، میزبان حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان آرٹ سے کافی لگاؤ رکھتی ہیں اور آئے دن سوشل میڈیا پر اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز اور آرٹ ورک شیئر کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں نیمل خاور خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں اُن کی فوٹوگرافی کی صلاحیتوں کو بھی  بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصویروں میں نیمل خاور کو حمزہ علی عباسی، بہن فضا اور اُن کے شوہر کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔   نیمل خاور خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس ’کینڈل لائٹ ڈنر‘ میں سب ہی نہایت خوبصورت اور خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔  نمیل خاور خان اور حمزہ علی عباسی کے مداحوں کی جانب سے اس پوسٹ پر خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔