ایمن خان کے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے

ہر دلعزیز اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں بھی رہتی ہیں، ایمن خان نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک اچھی ماں بھی ہیں

ایمن خان کے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے

پاکستان کی معروف اداکارہ ایمن خان کے نئے خوبصورت فوٹو شوٹ نے انٹر نیٹ صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ ہر دلعزیز اداکارہ ایمن خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں بھی رہتی ہیں، ایمن خان نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں بلکہ وہ ایک اچھی ماں بھی ہیں۔ ایمن خان اپنے شوہر اداکار منیب بٹ اور بیٹی امل کے ہمراہ بھی اپنی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جاتا ہے۔

ایمن خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئے فوٹو شوٹ سے چند خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے کریم رنگ کی فراک پہنی ہوئی ہے اور نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ ایمن خان کی ان تصویروں پر دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لائیکس اور ہزاروں کمنٹس آچکے ہیں جن میں اُن کے مداح ایمن خان کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔