حکومت نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سیکٹر کو 10 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف دیا ہے، وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود 

حکومت نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سیکٹر کو 10 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف دیا ہے، وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود 

اسلام آباد۔ :وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے جدید ٹیکنالوجی میں نیوٹیک سنٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا۔ا س موقع پر بات چیت کرتے ہوئےوفاقی وزیر نے ایسے علمی مراکز کی ضرورت پر زور د یا جو نوجوانوں کو اس جدید ترین ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرتے ہیں جس کی بین الاقوامی سطح پر اور صنعت میں بہت زیادہ مانگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جوان پروگرام کے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سیکٹر کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ حکومت نے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (ٹی وی ای ٹی) سیکٹر کو 10 لاکھ ہنر مند نوجوان افرادی قوت پیدا کرنے کا ہدف دیا ہے۔ شفقت محمود نے جدید ٹیکنالوجی کے قیام کے کام کو انجام دینے پر نیوٹیک ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔