وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی ملاقات، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال پر پیشرفت سے آگاہ کیا

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی ملاقات، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال پر پیشرفت سے آگاہ کیا

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے وزیر اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے استعمال کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ وزارت کی طرف سے شروع ہونے والے نئے منصوبوں بارے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔ شبلی فراز نے حکومت کی معاشی بہتری کے لئے اقدامات اور مثبت معاشی اشاریوں کے حصول پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی