صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کو ٹیلیفون ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کو ٹیلیفون ، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

اسلام آبا :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پچھلے دنوں انٹیلی جنس آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہداء کو اُن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے منگل کو کیپٹن فہیم عباس ، سپاہی نعیم شاہ اور سپاہی شفیع اللہ شہید کے اہل ِ خانہ سے ٹیلی فون پر بات کی۔ انہوں نے شہدا کو اُن کی خدمات اور بہادری پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر عارف علوی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی