ملکی ترقی کو بر یک لگانے کا مخالفین کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا،آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانی ووٹ کاسٹ کر یں گے،گور نر پنجاب

ملکی ترقی کو بر یک لگانے کا مخالفین کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا،آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانی ووٹ کاسٹ کر یں گے،گور نر پنجاب

لاہور :گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن میٹنگز کرتی رہ جائے گی اور الیکشن2023آجائیں گے ‘ ملکی ترقی کو بر یک لگانے کا مخالفین کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا’انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں اوورسیز پاکستانی اپنا ووٹ کاسٹ کر یں گے ‘اوورسیز پاکستانی ملک کا سر مایہ ہیں ان کے مسائل کو سوفیصد حل کیا جائے گا۔

گور نر ہاوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور امر یکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے تحر یک انصاف کی حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انکو ریلیف دینے اور ووٹ کا حق دینے کے حکومتی فیصلے کو بھی سراہا ہے۔

گور نر پنجاب نے کہا کہ جب سے تحر یک انصاف اقتدار میں آئی ہے مخالفین اس کے خاتمے کے دعوے کر رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت متحد اور مستحکم ہے ،ہمیں اپوزیشن سے کوئی خطر ہ نہیں عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے اور اپوزیشن کو بھی چاہیے وہ روز نئے منصوبے بنانے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر ے ،قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت پوری کی جائیگی۔

انہوں نے کہا ملکی اور عوامی مفادات کے تحفظ پر حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کر ے گی۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہر معاملے میں رکاوٹیں ڈالنے والی اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی بھی مخالفت کر رہی ہے مگر انشااللہ اوورسیز پاکستانی آئندہ عام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کر یں گے، پاکستان کی معاشی مضبوطی میں ا وورسیز پاکستانیو ں کا مثالی کردار ہے امر یکہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی وہاں کی سیاست میں حصہ لیں جیسے بر طانیہ میں پاکستانیوں نے وہاں کی سیاست میں بھر پور کامیابی حاصل کی ہے مجھے یقین ہے امر یکہ میں بھی کامیاب ہوں گے