مائیکل کلارک نےشعیب اخترکو تیز ترین بولر قرار دے دیا

مائیکل کلارک نےشعیب اخترکو تیز ترین بولر قرار دے دیا

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو تیز ترین بولر قرار دے دیا ہے ۔ایک انٹرویو میں فاسٹٹ بولروں کا جب ذکر ہوا تو سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے شعیب اختر کو تیز ترین بولر قرار دے دیا ۔مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ جن فاسٹ بولرز کا سامنا کیا ان میں شعیب اختر سب سے تیز ترین تھے ،آسٹریلوی بولرز بھی تیز تھے لیکن شعیب اختر تیز ترین تھے ۔مائیکل کلارک نے کہا کہ شعیب اختر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر سکتے تھے شعیب اختر مختلف بولر تھے تین اوورز تیز ترین پھینک سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ فلنٹوف بارہ اوورز تک تیز بولنگ کر سکتے تھے، بریٹ لی شان ٹیٹ مائیکل جانسن جیسن گلیسپی تیز تھے  لیکن شعیب اختر تیز ترین تھے ۔