اقراء عزیز کی نئی تصویر مداحوں میں مقبول

اقراء عزیز کی نئی تصویر مداحوں میں مقبول

معروف پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جو ان کے مداحوں میں مقبول ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز رکھنےوالی اداکارہ اقراء عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے ۔اقراء عزیزاس تصویر کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ اپنے گھر کی بالکنی میں بیٹھی ہیں جبکہ ان کے چہرے پر سکون اور خوشی صاف نظر آرہی ہے۔خیال رہے کہ انسٹاگرام پر 6 ملین فالوورز کے بعد اقرا عزیز بھی پاکستان میں سب سے زیادہ انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں۔دوسری جانب اداکارہ اقراعزیز جیو ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامے ’خدا اور محبت ‘ میں ماہی کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں اورڈرامے میں اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے کئی بار پاکستان میں ٹاپ ٹوئٹر ٹرینڈز میں بھی شامل رہی ہیں۔