پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پاکستانی آرٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا

1
1
1
1
1
1
1
1
1
1
1
1

وارسا (خصوصی رپورٹ) پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں پاکستانی آرٹ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دو روزہ نمائش  صادقین فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اور پولینڈ میں پاکستان کے سفارتخانے کے تعاون سے وارسا کے علاقے ویلانو کے کلچرل سنٹر میں منعقد کی گئی۔

نمائش میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں پر مشتمل تصاویر، پھول پتیاں اور ٹرک آرٹسے مزئیناشیاءپر مبنی فن پارے رکھےگئے ہیں۔ نمائش ہفتہ اور اتوار دو دن جاری رہی۔ 

نمائش کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے سفیر ملک محمد فاروق، پاکستان میں پولینڈ کے سابق سفیر پیویٹراوپالینسکی، وارسا یونیورسٹی کی اوریانٹلسٹڈیز کے ڈین پروفیسر پیویٹرٹراچا، ویلانو شہر کے صدر لودویکراکووسکی اور غیرملکی سفارتکار اور اہم پولش اور پاکستانی شخصیات موجود تھیں۔ 

واضح رہے کہ صادقین فاؤنڈیشن سے وابستہ پاکستانی ہنرمندوں کا وفد ان دنوں پولینڈکے دورے پر ہے۔ یہ وفد اس سے قبل پولینڈ کے شہر ووچ کا دورہ کرچکا ہے جہاں کے سکولوں میں پاکستانی ٹرک آرٹ کو متعاوفکرویا گیا۔ وفد میں طارق خان اور اقبال صنم شامل ہیں۔

پھول پتی پاکستان کی منفرد اور قدیم ٹرک آرٹ ہے۔  پاکستان میں پہلے پہل ٹرک آرٹ کو صرف ٹرک تک مخصوص سمجھا جاتا تھا لیکن  بعدازاں اسے دیواروں پر، رکشوں، عام گاڑیوں، سجاوٹ کی اشیاء،کپڑوں،ہینڈ بیگز اور برتنوں پر بھی منتقل کیا گیا۔ اب یہ آرٹ  مختلف فن پاروں، روزمرہ کی اشیاء،  عام گاڑیوں اور فیشن کی مختلف اشیاء تک پھیل گئی ہے۔ اسی وجہ سے یہ آرٹ  یورپ سمیت دیگر ممالک کے لوگوں کو بھی اپنا گرویدہ کررہی ہے۔

نمائش کے  ساتھ ساتھ پاکستانی ہنرمند ایک کار پر بھی ٹرک آرٹ کی پھول پتیاں بنا رہے ہیں جسے وارسا شہر میں گھمایا جائے گا۔ 

پاکستان فورم وارسا، پولینڈ کے عہدیداروں سید طاہرعلی  شاہ اور  سید عثمان سجاد شاہ  نےوارسا میں پاکستانی آرٹ کی نمائش کو پاکستان اور پولینڈکے تعلقات کے فروغ اور پولینڈ میں پاکستان کے  سافٹامیج کو اجاگر کرنے کے لیے اہم قرار دیا ہے۔