ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات پر تھانہ سٹی بھکر کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن۔منشیات  برآمد، مجرمان اشتہاری گرفتار

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات پر تھانہ سٹی بھکر کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن۔منشیات  برآمد، مجرمان اشتہاری گرفتار

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات پر تھانہ سٹی بھکر کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن کر کے منشیات  برآمد کر لی اور  مجرمان اشتہاری گرفتار  کر لیے.تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کاروائی کا مقصد منشیات کا تدارک اور معاشرتی جرائم کاخاتمہ کرنا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر انسپکٹر امیر عبداللہ خان  نے تھانہ سٹی بھکرکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایچ او کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس دوران حیدر ولد عبدالحمید  قوم چوہان سکنہ محلہ حافظ آباد سے 1150گرام چرس،شاہد ولد عبدالحمید قوم راجپوت سکنہ محلہ حافط آباد سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی،ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔مجرم اشتہاری مسمی مرید عباس ولد محمد نواز سکنہ خانسر،کو گرفتار کر لیا۔مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران 40  افراد کی بذریعہ SVAS و بائیو میٹرک ویری فیکشن سسٹم تصدیق عمل میں لائی گئی جنھیں بعد از کلئیرنس فارغ کردیا گیا۔