میانمار میں کورونا وائرس کی171 کیسز کی تصدیق 

میانمار میں کورونا وائرس کی171 کیسز کی تصدیق 

ینگون  (عالمین ویب ڈیسک)میانمار میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 171 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔میانمار کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ میانمار میں 171 نئے  کیسزسامنے انے کے بعد متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 8515 ہوگئی ہے جبکہ کورونا 5 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 155 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ2381 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار میں کووڈ۔19 کا پہلا کیس گزشتہ 23 مارچ کو رپورٹ ہوا تھا اور پہلی ہلاکت 31 مارچ کو ہوئی تھی۔