فلسطینیوں کے لئے امن کے خواہاں رہیں گے، اماراتی وزیر خارجہ

فلسطینیوں کے لئے امن کے خواہاں رہیں گے، اماراتی وزیر خارجہ

ابو ظہبی(عالمین ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات فلسطینیوں کی حمایت اور ان کے لیے امن کے حصول کا خواہاں رہے گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے دو ریاستی حل کی حمایت میں متحدہ عرب امارات کے مقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین امن معاہدہ دوطرفہ تعلقات کا نیا باب ہے جس کے نتیجے میں خطے کے استحکام کو فروغ اور امن کو آگے بڑھانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر امن کے فروغ کو آگے بڑھانے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کو کامیاب بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی تنازعات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے عزم کا واضح طور پر مظاہرہ کر چکا ہے۔