لائیو سٹاک سیکٹر میں جدت لا کر پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ سردار حسنین دریشک

لائیو سٹاک سیکٹر میں جدت لا کر پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ سردار حسنین دریشک

لاہور:.صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے آج  رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب  میں منعقدہ  پاکستان ڈیری ایکسپو  میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے اور اس سیکٹر میں جدت لا کر پیداورا میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو کا معیار بین الاقوامی سطح کا تھا  اور ایکسپو کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ لاہور میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈیری ایکسپو ہے اور اس ایکسپو کے ذریعے لائیو سٹاک کے شعبے سے وابستہ کمپنیوں اور لائیو سٹاک فارمرز کو ایک دوسرے  سے رابطے کا موقع ملا ہے  جو کہ ایک مفید امر ہے۔ حسنین دریشک نے کہا کہ  لائیو سٹاک کے شعبے میں جانورں کی نسل (Breed)،  خوراک   (  Nutrition)، اور  رہائش  (Housing)  کو  بہتر بنانے کی ضرورت ہے جس پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔  صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ملاوٹ شدہ دودھ نہ صرف بچوں کے لیے زہر قاتل ہے بلکہ ان کیٹل فارمرز کے لیے بھی نقصان دہ ہے جو خالص دودھ بیچ رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی  لائیو سٹاک کے شعبے پہ خصوصی توجہ  ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ کورونا وبا کے دوران  پولٹری سیکٹر مشکل ترین حالات سے گزرا۔ اللہ تعالی کے فضل،کرم سے کورونا وبا میں کمی کے باعث اب حالات  بہتر ہو رہے ہیں۔ تقریب میں  ایرانی قونصل جنرل اور  یونیورسٹی آف ایگریکلچر  کے ڈین  پروفیسر  اسلم  مرزا  سمیت  شعبہ  لائیو 'سٹاک سے وابستہ  دیگر  شخصیحات  نے  شرکت  کی۔ تقریب  کے  اختتا م پر   یونیورسٹی  آف ایگریکلچر  کے ڈین  پروفیسر  اسلم  مرزا نے صوبائی وزیر کو  اعزازی شیلڈ  پیش کی۔