اے پی سی کے بطن سے PDM پاکستان ڈیمالشنگ موومنٹ نے جنم لیا : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

 اے پی سی کے بطن سے PDM پاکستان ڈیمالشنگ موومنٹ نے جنم لیا : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

لاہور:.وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے آج راولپنڈی آرٹس کونسل میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے گزشتہ دنوں نواز شریف کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ اے پی سی کے بطن سے PDM پاکستان ڈیمالشنگ موومنٹ نے جنم لیا ہے -انہو ں نے نواز شریف کو الطاف حسین پارٹ 2 کا خطاب دیتے ہوئے کہا 6th  جنریشن وار کی ابتداء الطاف حسین نے کی جس کی انتہا نواز شریف کی صورت میں سامنے آئی ہے -پاکستانی عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انڈین فورس, را تنظیم, انڈین اسٹیبلشمنٹ اور مودی سرکار سب پاکستان دشمن طاقتیں ہیں اور پاکستان کے خلاف ہمہ وقت سازشیں کرنے میں سرگرم عمل ہیں -

چار دن پہلے اے پی سی کی میٹنگ اسی سکستھ جنریشن وار کی ایک کڑی تھی - اس کا ایجنڈا افواج اور سیکورٹی کا تحقیقاتی اداروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا - عدالتوں پر سے عوام کا اعتماد ختم کرنے کی سازش کرنا اور جمہوری اداروں کی ساکھ کو خراب کرنا ہے ان ملک دشمن عناصر کو اچھی طرح پتہ ہے کہ ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے ہم سے جنگ نہیں جیت سکتے - صرف سکستھ جنریشن وار ہی ایسا آلہ ہے جس کی مدد سے ملک کو توڑ کر نقصان پہنچایا جاسکتا ہے - نواز شریف اور اے پی سی کے  اعلامیہ میں جمہوری ادارو ں, حکومتی اور تحقیقاتی اداروں اور فوج کو ٹارگٹ کیا گیا ہے - ہماری حکومت مولانا فضل الرحمن کی طرح پورے خاندان کی حکومت نہیں ہے - ہماری حکومت میں ایک بھی رشتہ دار کو نہیں رکھا گیا - 2018ء کے الیکشن تاریخ پاکستان کے شفاف ترین الیکشن تھے - انڈیا کے میجر گورو آریہ نے جنرل عاصم سلیم باجوہ کو ٹارگٹ کیا اور میاں نواز شریف نے بھی وہی پلی لی - اس وقت اگر پاکستان سکون میں ہے, اگر کووڈ 19پر قابو ہے اور ہم سب چین کی نیند سوتے ہیں, فرقہ واریت سے محفوظ ہیں تو اس کی وجہ آرمی ہے - ہماری افواج ہیں جس کام میں بھی بیگم صفدر اعوان نے ہاتھ ڈالا اس میں ناکامی اور جگ ہنسائی ہوئی ہے - بیگم صفدر اعوان نے کہا کہ جمہوریت کے فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں تو جمہوریت کے اندر خاندانی سیاست بھی نہیں ہوتی اور خاندان سیاست میں ملوث نہیں ہوتے - پاکستان ایک رفاعی ریاست ہے - اب شہباز شریف کی کرپشن سامنے آرہی ہے تو اپنی گرفتاری کو یہ سیاسی رنگ دے رہے ہیں - انہو ں نے کہاکہ شہباز شریف سیاسی شہید نہ بننے کی کوشش کریں - پاکستان حقیقی جمہویت کا آئینہ دار ہے - شہباز شریف جتنا جھوٹ بولیں گے اتنا ہی اپنی سیاسی قبر میں جائیں گے - عمران خان اقتدار سے پہلے اور بعد میں بھی ہماری ہیرو ہیں -