میاں اسلم اقبال کی مسجد خضرا آمد، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگوں کے مسائل سنے

خدمت خلق سے قلبی سکون ملتا ہے، ہر لمحہ عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے، صوبائی وزیر

میاں اسلم اقبال کی مسجد خضرا آمد، نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد لوگوں کے مسائل سنے

لاہور :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال آج مسجد خضرا سمن آباد آئے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں،لوگوں کی شکایات سنیں اور بعض شکایات کے ازالے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں -صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے-

عوام کی خدمت اور انکی تکالیف دور کرکے قلبی سکون ملتا ہے اس لئے عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اور ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے،زندگی کا ہر لمحہ عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے جب تک دم میں دم ہے، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے- انہوں نے کہا کہ عوام کے جائز کام کسی صورت رکنے نہیں دیں گے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا اور انکے لئے آسانیاں پیدا کرنا مشن ہے خدمت خلق کے مشن میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دی جائے گی- میاں اسلم اقبال نے کہا عوام کیلئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں -