ڈی آئی جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے آج ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ

انہوں نے محکمہ داخلہ اور انسپکٹوریٹ آف پرزنز پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ تمام بارکس،پی سی او،انٹرویو شیڈ اور شکایات بکسز کا معائنہ کیا

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے آج ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ

لاہور : ڈی آئی جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے آج ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا دورہ کیا۔انہوں نے محکمہ داخلہ اور انسپکٹوریٹ آف پرزنز پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ تمام بارکس،پی سی او،انٹرویو شیڈ اور شکایات بکسز کا معائنہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمر قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات سعید مظفر علی شاہ نے آج ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا۔

سینئر سول جج گجرات شفقات حسین اور سپرنٹنڈنٹ جیل ملک لیاقت بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے خواتین وارڈ،نوعمر اسیران کی بارک،یوسی سی پی،دیگر بارکس،ہسپتال اور کچن کا معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو کسی قیدی کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف کوئی شکایت درج نہ کرائی گئی۔انہوں نے جیل ہذا میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 05اسیران کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے۔