کرسمس کی مناسبت سے سندس فاؤنڈیشن،لاہور میں ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیاگیا

 صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم اگسٹین کی خصوصی شرکت صوبائی وزیر نے سندس فاؤنڈیشن کے مسیحی ملازمین میں خصوصی تحائف تقسیم کیئے

کرسمس کی مناسبت سے سندس فاؤنڈیشن،لاہور میں ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیاگیا

لاہور : کرسمس کی مناسبت سے سندس فاؤنڈیشن،لاہور میں ایک سادہ تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم اگسٹین نے خصوصی شرکت کی۔صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یسین خان نے سٹاف کے ہمراہ صوبائی وزیر کا استقبال کیا اور ان کو سندس فاؤنڈیشن میں داخل تھیلیسیماء اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں سے ملاقات کروائی اور سندس فاؤنڈیشن میں قائم جدید لیب کا وزٹ بھی کرایا گیا۔صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سندس فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے  پنجاب بھر میں 6000 مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔صو بائی  وزیر نے ہر ایک بچے سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کرنے کے ساتھ بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیئے۔صوبائی وزیر نے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش سندس فاؤنڈیشن کے اقدامات کی تعریف کی اور فاؤنڈیشن کے قیام پر منو بھائی کی خراج تحسین پیش کیا۔صوبائی وز یرنے فاؤنڈیشن کے مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا او ر دوران خطاب تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ اعجاز عالم نے کہاکہ پاکستان  مذہبی اقلیتیوں کے حقوق کے تخفظ اور ان کی فراہمی کے لئے بہترین ملک ہے جبکہ سندس فاؤنڈیشن میں آکر آج دلی سکون اور اطمینان محسوس کر رہا ہوں کیونکہ انسانیت کی خدمت کی ایک بہترین مثال ادھر ہی دیکھنے کو مل سکتی ہے تاہم جب سے دسمبر کا آغاز ہوا ہے تب سے بہت سے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کرچکا ہوں مگر جو خوشی آج ننھے معصوم پھولوں کے درمیان محسوس کی وہ ناقابل بیان ہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عہد کرتا ہوں کہ انسانی حقوق کی وزارت ہر لمحہ سندس فاؤنڈیشن کے ساتھ نظر آئے گی اور میڈیا کے دوستوں سے درخواست ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے سب سے زیادہ احتیاط سے کام لیں کیونکہ آپ ہمارے فرنٹ لائین پر کام کرنیوالے لوگ ہیں۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے سندس فاؤنڈیشن کے مسیحی ملازمین میں خصوصی تحائف تقسیم کیئے اور سٹاف کے ہمراہ کرسمس کیک بھی کاٹا۔صدر سندس فاؤنڈیشن محمد یسین خان نے تمام انتظامیہ کے ہمراہ صوبائی وزیر کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔