ملک محمد انور خان کی کرسمس اور بابائے قوم ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد

کرسمس کے تہواراوربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے صوبائی وزیر ملک محمد انور خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت عیسی ؑ کی پیدائش کا دن مسیحی برداری اور مسلمانوں کیلئے یکساں طور پر اہمیت کا حامل ہے

ملک محمد انور خان کی کرسمس اور بابائے قوم ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد

لاہور : صوبائی وزیرمال ملک محمد انور خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اورجدو جہد آزادی میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں مسیحی بھائیوں کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ کرسمس کے تہواراوربابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے صوبائی وزیر ملک محمد انور خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت عیسی ؑ کی پیدائش کا دن مسیحی برداری اور مسلمانوں کیلئے یکساں طور پر اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسیحی بھائی معاشرے کا اہم جز ہیں۔تشکیل پاکستان میں مسیحی  بھائیوں نے بے مثال قربانیاں رقم کیں۔ ملک محمد انور خان نے کہاہے کہ مسیحی بھائیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

آج کے دن ہمیں حضرت عیسیٰ ؑ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن و آشتی،یگانگت،ہم آہنگی اور صبر و تحمل کاعہد کرنا ہے۔ ملک محمد انور خان نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کے حوالے سے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں کا ایک آزاد وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ آزادی کی طویل جدو جہد میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی شخصیت روشنی کے ایک مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نیا پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ویژن کے مطابق ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔