مویشی پال حضرات تک بروقت اور موثر ویکسین کی فراہمی محکمانہ ترجیحات کا حصہ ہے:سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر

محکمہ لائیوسٹاک میں مستحکم ویکسین سپلائی سسٹم کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس

مویشی پال حضرات تک بروقت اور موثر ویکسین کی فراہمی محکمانہ ترجیحات کا حصہ ہے:سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر

لاہور: بروقت اور موثر ویکسین کی سپلائی نا صرف جانوروں میں بیماریوں کی روک تھام کے لیے ضروری ہے بلکہ دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار کے لیے بھی انتہائی نا گزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کولڈ چین سپلائی سسٹم کے بارے ہونے والے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔تفصیلات کے مطابق کولڈ چین سپلائی سسٹم کو مزید مستحکم کرنے اور ڈائریکٹوریٹ جنرل(ریسرچ) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے کی اس اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)ڈاکٹر سجاد احمد نے شرکائکولڈ چین سپلائی سسٹم کے بنیادی ڈھانچے اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر کا کہنا تھا کہ ڈیزیز کنٹرول اینڈ سرویلنس کا لائیوسٹاک فارمنگ میں ایک بنیادی کردار ہے اور یہ کہ بروقت اور موثر ویکسین کی فراہمی محکمانہ ترجیحات کا حصہ ہے جس سے نا صرف جانوروں کی وبائی امراض کی روک تھام میں مدد ملے گی بلکہ دودھ اور گوشت کی مجموعی پیداوار بھی بڑھے گی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اپنی پوری استعداد کار کو استعمال کرتے ہوئے مختلف بیماریاں جن میں منہ کُھر، گل گھوٹو، چوڑے مار، انتڑیوں کا زہراور رانی کھیت شامل ہیں کے خلاف موثر ویکسین بنانے کے لیے دن رات سر گرم ہے جس کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے شرکائکو بتایا کہ مویشی پال حضرات کی آگاہی کے لیے تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے جس سے بروقت حفاظتی ٹیکہ جات کو یقینی بنانا ممکن ہو سکے گا۔اس اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز سمیت ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)،ڈائریکٹر جنرل (توسیع)سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔