وزیر پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد، ہم سب اقلیتی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: ہاشم ڈوگر

حضرت عیسی علیہ السلام  کی پیدائش کا دن عیسائی برادری کے لئے ایک مقدس تہوار ہے:صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر

وزیر پاپولیشن ویلفیئر کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد، ہم سب اقلیتی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: ہاشم ڈوگر

لاہور :  وزیر پاپولیشن ویلفیئر کرنل ر ہاشم ڈوگر نے کرسمس کے موقع پر کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ لاہور سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام   کی پیدائش کا دن عیسائی برادری کے لئے ایک مقدس تہوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبر و برداشت، تحمل، بھائی چارہ، محبت اور شفقت کا فروغ حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیمات کی روح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام کرسچن بھائیوں کو اپنی مذہبی رسومات آذادی سے ادا کر نے کی اجازت پے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔