مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کو پرامن بنانے کے لیے بہترین سیکورٹی اور ایمرجینسی سروسز فراہم کی جائیں

میونسپل حکام اپنی تمام تردستیاب مشینری کو الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی وقت ضرورت میں کسی دقت کا سامنانہ کرناپڑے

 مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کو پرامن بنانے کے لیے بہترین سیکورٹی اور ایمرجینسی سروسز فراہم کی جائیں

لاہور : صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے ضلع نارووال کے انتظامی افسران اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹیزکو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کو پرامن بنانے کے لیے بہترین سیکورٹی اور ایمرجینسی سروسز فراہم کی جائیں میونسپل حکام اپنی تمام تردستیاب مشینری کو الرٹ رکھیں تاکہ کسی بھی وقت ضرورت میں کسی دقت کا سامنانہ کرناپڑے۔انہوں نے کہاکہ نامزد کردہ عبادت گاہوں کی صفائی ستھرائی کی جائے راستوں میں پانی کے چھڑکاؤاور بجلی کی درستی اور متبادل انتظام کو بروقت مکمل کیاجائے جبکہ پارکنگ کے نظام کو بھی موثر کیاجائے تاکہ صاف ستھراماحول میسر ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرزاور ریسکیو1122 سابقہ خدمات کی طرح کرسمس کے موقع پر پرچاق وبندرہیں تاکہ اُن کی سروسز سے بروقت فائدہ اُٹھایاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سابقہ تہواروں کی طرح اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنوائیں انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں رہیں اورجاری کی گئیں ہدایات پر باہمی مشاورت سے عمل کروائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری ہمارے اپنے پاکستانی ہیں اُن کے تہوار میں میونسپل سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرضلع میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالاکرنے کے لئے معیاری اشیائے خورد نوش سبسڈائز نرخوں پر فراہمی کے لیے کرسمس بازار قائم کردیے گئے ہیں۔

انجمن تاجران اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سٹال قائم کئے گئے ہیں جس میں آٹا،کریانہ ایٹمز،مٹن بیف،پھل،سبزیاں،پولٹری سٹال،کپڑے کھلونے،جیولری دیگر اشیا ضروریہ دستیاب ہیں۔ کرسمس بازاروں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں سول ڈیفنس رضاکارشفٹ وائزمیٹل ڈیٹکٹراور واک تھروگیٹس کے ذریعے ڈیوٹی دیں گے۔تمام کرسمس بازاروں کی براہ راست نگرانی بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو ان کے مذہبی تہوار کے موقع پر ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران لیہ، کروڑ کی طرف سے بہترین اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ کرسمس سستے بازار میں اشیاء ضررویہ سستے داموں فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ کرسمس بازار کی صفائی اور سیکورٹی کے پیش نظر سی سی ٹی وی کیمرے،واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر زنے متعلقہ حکام کو اپنی ڈیوٹی محنت و لگن سے انجام دینے کی ہدایت کی۔