آشفہ ریاض کی زیر صدارت ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد

خواتین کی معاشی خودمختاری سے ہی ہر عورت کی ذاتی،خاندانی اور ملکی ترقی ممکن ہے:صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ

 آشفہ ریاض کی زیر صدارت ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد

لاہور:صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت ویمن ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔اجلاس میں پنجاب کمیشن 2018کی سالانہ رپورٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیرنے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری سے ہی ہر عورت کی ذاتی،خاندانی اور ملکی ترقی ممکن ہے۔محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب تمام سٹیک ہولڈرز کے باہمی اشتراک سے خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق عملدرآمد کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کررہا ہے۔

صوبائی وزیرآشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ ہم پولیس، محکمہ صحت، زراعت، لیبر اور دیگر سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر خواتین کی اقتصادی خودمختاری کے لیے عملی سطح پر کام کررہے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عنبرین رضا،ایڈیشنل سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ آصف الرحمان،پنجاب کمیشن کے نمائندگان اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔