خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ میں مکمل

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے دوران لی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں

خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ میں مکمل

مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربتایا گیا ہے کہ سعودی ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ کے اندرمکمل کی جو ایک ریکارڈ ہے۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے دوران لی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہارکیا گیا ہے خانہ کعبہ کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا جس کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔