جنوبی کوریا کی 26 سالہ اداکارہ چل بسیں

سونگ یو جنگ نے 2013 میں اپنے ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز کیا، اداکارہ کی پُراسرار موت 23 جنوری کو ہوئی تھی

جنوبی کوریا کی 26 سالہ اداکارہ چل بسیں

جنوبی کورین اداکارہ سونگ یو جنگ 26 برس کی عمر میں چل بسیں۔  سونگ یو جنگ نے 2013 میں اپنے ایکٹنگ کیرئیر کا آغاز کیا، اداکارہ کی پُراسرار موت 23 جنوری کو ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ و ماڈل کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے، تاہم موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ اداکارہ سونگ یو جنگ کورین ڈراموں، میوزک ویڈیوز اور ہائی فیشن کمرشلز میں جلوہ گر ہوکر شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔