بھارتی آرمی چیف کا ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف

بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دباؤ کا شکار ہے

بھارتی آرمی چیف کا ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف

بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کے ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کے 13 لاکھ فوجیوں میں سے آدھے فوجی سخت ترین ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔رپورٹ کے مطابق 2008 سے 2020 کے دوران بھارتی فوج کے 1900 سے زائد فوجی اپنی جان لے چکے ہیں۔  اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف  نے کہا کہ وہ خود بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔ جنرل ایم ایم نروانے نے اعتراف کیا کہ میں بھی دباؤ کا شکار ہوں، لیکن جلد ہی اپنی بات کو مزید بڑھانے کے بجائے انہوں نے ڈپریشن کو اچھی چیز قرار دیا۔