میاں اسلم اقبال کی اپنے کیمپ آفس آمد، لوگوں سے ملاقاتیں، مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں

عوام کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے، جب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، صوبائی وزیر صنعت و تجارت

میاں اسلم اقبال کی اپنے کیمپ آفس آمد، لوگوں سے ملاقاتیں، مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں

لاہور :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ آئے جہاں انہوں نے پارٹی کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں۔صوبائی وزیر نے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی دیں۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں لوگوں سے ملاقاتوں کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔پارٹی منشور کے مطابق گزشتہ اڑھائی سالوں سے لوگوں کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور انکی مشکلات کے ازالہ سے دلی سکون ملتا ہے۔

میرے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں اور جب تک دم میں دم ہے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھے گی،عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن زدہ سابق حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وسائل کی لوٹ مار کے ذریعے عوام کی مشکلات بڑھانے والے لٹیروں نے قوم سے دشمنی کی۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اپوزیشن نے کرپشن میں شہرت پائی جبکہ پی ٹی آئی نے عوام کی خدمت میں نام کمایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے کی سازشیں کرنے والوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے۔

باشعور عوام نے 2018کے انتخابات میں لٹیروں کو عبرت ناک شکست دی اور 2023کے انتخابات میں بھی پی ڈی ایم کی چھتری تلے اکھٹے ہونے والے کرپٹ ٹولے کو عوامی محاسبے کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے لحاظ سے بدل رہا ہے لیکن بصیرت سے عاری پی ڈی ایم کی قیادت کی سوچ نہیں بدلی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت محروم معشیت طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے اس لئے غریب عوام کی تقدیر بدلنے کے پروگراموں کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔