پاکستان کی معیشت کا بیشتر انحصار زراعت پر ہے،حکومت صوبہ بھرمیں زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے جدید تحقیق سے استفادہ کر رہی ہے:سید رفاقت علی

ملک کی خوشحالی کا حل زراعت کی ترقی میں ہے، زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے چاروں صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا: وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاو ن برائے مزہبی امور

پاکستان کی معیشت کا بیشتر انحصار زراعت پر ہے،حکومت صوبہ بھرمیں زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے جدید تحقیق سے استفادہ کر رہی ہے:سید رفاقت علی

لاہور :  وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاو ن برائے مزہبی امور سید رفاقت علی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا بیشتر انحصار زراعت پر ہے۔ ملک کی خوشحالی کا حل زراعت کی ترقی میں ہی ہے اس لیے زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے چاروں صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔ حکومت صوبہ بھرمیں زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے جدید تحقیق سے استفادہ کر رہی ہے۔ سپیشل سٹریٹجی کے تحت پیداوار کے اعتبار زرخیز زمینوں اور موزوں ترین فصلوں کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ کسانوں کی منڈیوں تک رسائی اور اناج کی زخیرہ اندوزی کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

لائیو سٹاک اور ایری گیشن کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں اُمید ہے کہ بہت جلد اصلاحات کے ذریعے پیداواری مسائل پر حل کر لیں گے۔ زرعی شعبہ کی ترقی صرف پنجاب کا مسئلہ نہیں پورے پاکستان کا مشترکہ مسئلہ ہے اس کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو موثر کردار ادا کرنا ہے۔ زرعی شعبے کا انقلاب ملک کو معاشی استحکام تک لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایگریکلچر سیکٹر کیلئے مختص کی گئی رقوم کا شعبہ زراعت کی اپ گریڈیشن کیلئے بہترین طریقے سے استعمال کیا جائے گااور کسی بھی صورت میں ایگریکلچر سیکٹر کیلئے مختص کی گئی رقوم کو کسی اور ڈویلپمنٹ سیکٹر میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔