وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے قومی نمائندے عثمان احمد اور لایئزون آفیسر کرس ہال سے وزارت انسداد منشیات میں خصوصی ملاقات

خصوصی ملاقات وزارت انسداد منشیات میں ہونے والی اس ملاقات میں منشیات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل کو زیر غور لایا گیا

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے قومی نمائندے عثمان احمد اور لایئزون آفیسر کرس ہال سے وزارت انسداد منشیات میں خصوصی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے قومی نمائندے عثمان احمد اور لایئزون آفیسر کرس ہال سے وزارت انسداد منشیات میں خصوصی ملاقات وزارت انسداد منشیات میں ہونے والی اس ملاقات میں منشیات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل کو زیر غور لایا گیا- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ جرائم کی شرح بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے- اس لئے   منشیات کی سمگلنگ کو روکنے سے نہ صرف منشیات کے مضر اثرات بلکہ جرائم میں بھی واضح کمی واقع ہوگی- وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منشیات کے خاتمے سے نسلیں تباہ ہونے سے بچ سکتی ہیں- اعجاز احمد شاہ کی بات سے متفق ہوتے ہوئے برطانوی نمائندے عثمان احمد نے کہا ہماری ایجنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھی کام کر رہی ہے- اس بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں ایے این ایف کے ساتھ تعاون کرتےہیں- انہوں نے وفاقیوزیر کو بتایا کہ اے این ایف اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کےادارے سپیشل انوسٹیگیٹو سیل نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون میں منشیات کے خلاف  بڑی کاروائیاں کی ہیں- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے اس بات پر اداروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ  کوئی بھی ملک اکیلے منشیات کے خاتمے کے لیے کام نہیں کر سکتا- ان کا مزید کہنا تھا کہ 

 اداروں اور ممالک کا آپس میں تعاون اور رابطہ منشیات کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے بے حد ضروری ہے- اعجاز احمد شاہ کا موقف تھا کہ منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانے کے لئے بھی بروقت معلومات کا حصول ضروری ہے- انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ڈیمانڈ کم کرنے کے لیے ہم مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں- اس کے جواب میں برطانوی نمائندے کا کہنا تھا کہ ڈیمانڈ کم کرنے کے لئے جو ممکن تعاون ہوا وہ کریں گے- وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے ایک ساتھ کام کرنا ہو گا- ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا-