پاپ اسٹار بیونسے کو ہیومینیٹری ایوارڈ سے نوازا جائے گا

بیونسے نے متعدد وجوہات کے لیے پیسہ اکٹھا کیا ہے جس میں کالجوں میں پڑھنے والی نوجوان خواتین کو سپورٹ کرنا اور یونیسیف کے ساتھ مل کر ’بی گڈ 4 برونڈی‘ نامی تنظیم بنانا شامل ہے۔ بی گڈ 4 برونڈی بنانے کا مقصد چھوٹے اور لینڈلاک مشرقی افریقی ملک برونڈی کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی فراہم کرنا ہے

پاپ اسٹار بیونسے کو ہیومینیٹری ایوارڈ سے نوازا جائے گا

پاپ اسٹار بیونسے کو بی ای ٹی ایوارڈز 2020 (BET Awards) میں ہیومینیٹری ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاپ اسٹار بیونسے کو اُن کی ’انسان دوستی‘ کے لیے کاموں پر اتوار یعنی 28 جون کو ’بی ای ٹی ایوارڈز 2020‘ میں ہیو مینٹری ایوارڈ دیا جائے گا۔ بیونسے نے متعدد وجوہات کے لیے پیسہ اکٹھا کیا ہے جس میں کالجوں میں پڑھنے والی نوجوان خواتین کو سپورٹ کرنا اور یونیسیف کے ساتھ مل کر ’بی گڈ 4 برونڈی‘ نامی تنظیم بنانا شامل ہے۔ بی گڈ 4 برونڈی بنانے کا مقصد چھوٹے اور لینڈلاک مشرقی افریقی ملک برونڈی کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی فراہم کرنا ہے۔

اس کے علاوہ بیونسے نےسال 2018 میں ’ہوم کمنگ اسکالر ایوارڈ پروگرام‘ بھی بنایا تھا، جس میں انہوں نےکیلیفورنیا کے شہر کوچیلا میں اپنی تاریخی کارکردگی کو بیان کیا ہے، اُن کے اس پروگرام کے تحت آٹھ HBCU کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء مستفید ہوئے۔ اس سال بیونسے نے IDIDMYPART نامی ایک موبائل ٹیسٹنگ ایپ بنائی ہے جو کہ ہیوسٹن کے رہائشی سیاہ اور براؤن کمیونٹی کے افراد میں کورونا وائرس کی جانچ پڑتال میں مدد رے گی۔ اس کے علاوہ Black Lives Matter کے حوالے سے دنیا بھر میں جاری احتجاجی مظاہروں کی معلومات بھی فراہم کرے گی۔

اس کے علاوہ انہوں نے سیاہ فام ملکیت والے چھوٹے کاروباروں کی حمایت کے لیے نیشنل اربن لیگ کے زیر انتظام BeyGOOD's بلیک بزنس فنڈ بنانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال BET Awards میں بیونسے کے علاوہ ’نیکولس جانسن، ٹمبلینڈ، سوز بیٹز اور ڈی نائس کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔