وقار یونس کل آسٹریلیا سے انگلینڈ روانہ ہونگے

قومی ٹیم کا اسکواڈ انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک بائیو سیکور فلور پر قیام پذیر ہے جہاں سے خصوصی طیارے سے 28 جون کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگ

وقار یونس کل آسٹریلیا سے انگلینڈ روانہ ہونگے

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقاریونس کل آسٹریلیا سے انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وقاریونس سڈنی سےبراستہ دبئی مانچسٹر پہنچیں گے،وہ 28 جون کو پاکستان اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ کورونا میں مبتلا 10 کھلاڑیوں کے آج دوبارہ ٹیسٹ ہوں گے۔  واضح رہے کہ قومی ٹیم کا اسکواڈ انگلینڈ روانگی سے قبل لاہور کے فائیو اسٹار ہوٹل کے ایک بائیو سیکور فلور پر قیام پذیر ہے جہاں سے خصوصی طیارے سے 28 جون کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگا۔