جان کینیڈی کی باصلاحیت بیٹی نےسی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا

 فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور جان کینیڈی کو ایک خط لکھا گیا ہے، خط میں جان کینیڈی کو اُس کی بیٹی رابیل کینیڈی کے سی ایس ایس ( سینٹرل سُپیرئیر سروس ) امتحان پاس کر کے پاکستان کے محکمہ خارجہ میں خدمات کے لیے چن لیا گیا ہے

جان کینیڈی کی باصلاحیت بیٹی نےسی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا

ایف بی آر میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دینے والے جان کینیڈی کی باصلاحیت بیٹی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اپنے والد کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور جان کینیڈی کو ایک خط لکھا گیا ہے، خط میں جان کینیڈی کو اُس کی بیٹی رابیل کینیڈی کے سی ایس ایس ( سینٹرل سُپیرئیر سروس ) امتحان پاس کر کے پاکستان کے محکمہ خارجہ میں خدمات کے لیے چن لیا گیا ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے رابیل کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پانچ بہنو ں سے متعلق بھی سی ایس ایس میں کامیاب ہونے کی خبر آئی تھی ، پانچوں بہنوں لیلیٰ، شیریں، سسی، ماروی اور ضحٰیکا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے ہے۔