لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی دفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سید منور حسن جیسی عظیم اور مخلص شخصیت کے جانے سے ایک بڑ اخلاءپیدا ہوگیا ہے اور ان کی امن کےلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔