لاہور : صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی دفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سید منور کی دینی،ملی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،بے شک منور حسن عمر بھر اسلامی نظام کے قیام اور اقامت دین کے لئے سرگرم عمل رہے۔