صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کا سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر اظہار افسوس

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سید منور حسن جیسی عظیم اور مخلص شخصیت کے جانے سے ایک بڑ اخلاء پیدا ہوگیا ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا

صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کا سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر اظہار افسوس

لاہور: صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سید منور حسن جیسی عظیم اور مخلص شخصیت کے جانے سے ایک بڑ اخلاء پیدا ہوگیا ہے جو کبھی پر نہیں ہو سکتا۔