سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس

سید منور حسن ملکی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ سید منور حسن کے کے انتقال سے دینی، ادبی، سماجی اور ملک کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکت

 سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر اظہار افسوس

 لاہور:سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید منور حسن کی مذہب اور ملک کے لئے خدمات کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہیں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سید منور حسن ملکی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ سید منور حسن کے کے انتقال سے دینی، ادبی، سماجی اور ملک کی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں ہو سکتا۔ سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان اور اُن کے چاہنے والوں کو یہ نا قابل تلافی نقصان ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔