کینیا: فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 10 فوجی ہلاک

کینیا: فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، 10 فوجی ہلاک

کینیا کی آرمی کے زیر استعمال ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک ہوگئے۔کینیا کا فوجی ہیلی کاپٹر دارالحکومت کے قریب واقع کاجیاڈو کاؤنٹی کے قریب لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ہیلی کاپٹر حادثے میں دس فوجی ہلاک جبکہ 13 کے قریب زخمی ہوئے جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔