حسابات جاریہ کے کھاتے جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 153 ملین ڈالرفاضل رہے، سٹیٹ بینک

حسابات جاریہ کے کھاتے جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 153 ملین ڈالرفاضل رہے، سٹیٹ بینک

اسلام آباد :حسابات جاریہ کے کھاتے جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 153 ملین ڈالرفاضل رہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لےکرمئی 2021 تک کی مدت میں ملکی حسابات جاریہ کے کھاتے 153 ملین ڈالرفاضل رہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 4.3 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2021 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 632 ملین ڈالررہا جو اپریل میں 188 ملین ڈالر تھا، اس کی بنیادی وجہ عید کے موقع پرطویل لاک ڈاون وچھٹیوں کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہے