بھارت میں بھی سجل کی خوبصورتی کے چرچے

بھارت میں بھی سجل کی خوبصورتی کے چرچے

اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی سے بالی وڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی متاثر ہوگئیں۔انسٹاگرام پر سجل علی کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اداکارہ کو گہرے پنک خوبصورت لباس کے ہمراہ سلور جیولری پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ کی تصویر پر جہاں لاکھوں مداحوں نے پسند کا اظہار کیا وہیں پاکستانی شوبز شخصیات سمیت بھارتی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔اداکارہ نے سجل علی کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہائے میں مرجاواں۔