’انٹرویوز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات چھیڑے جاتے ہیں‘

’انٹرویوز میں جان بوجھ کر حساس موضوعات چھیڑے جاتے ہیں‘

حال ہی میں اداکارہ صبور علی نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اگر  کسی انٹرویو پر جاتی ہوں تو مجھے پتا ہوتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر میری والدہ کے بارے میں سوال کریں گے، وہاں بلا کر والدہ کے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ کیمرہ میرے منہ پر زوم کردیں گے، یہ ایسا معاملہ ہے کہ انسان حساس ہو جاتا ہے، ہم بہن بھائی بھی آپس میں اس بارے میں بات نہیں کرتے کیونکہ دِل بھر آتا ہے۔اداکارہ نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جان بوجھ کر حساس موضوعات کو چھیڑتے ہیں، سب لوگ اسی طرح کام چلا رہے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کسی اور طرح نہیں چل سکتا۔