عفت عمر نے جنید جمشید کے بھائی کے ساتھ پہلے ڈرامے کا کِلپ شیئر کردیا

عفت عمر نے جنید جمشید کے بھائی کے ساتھ پہلے ڈرامے کا کِلپ شیئر کردیا

اداکارہ عفت عمر نے 28 سال قبل پی ٹی وی پر نشر کیے گئے اپنے پہلے ڈرامے کا کِلپ شیئر کردیا۔انہوں نے 1993 میں نشر کیے گئے ڈرامے ’ننگے پاؤں‘ میں جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ویڈیو کِلپ شیئر کرتے ہوئے عفت عمر نے لکھا کہ ’ننگے پاؤں میرا پہلا ڈرامہ ہے جو میں نے مرحوم جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید کے ساتھ کیا تھا۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ اپنے بےباک انداز میں دیے گئے بیانات اور سوشل میڈیا پر کمنٹس کے ذریعے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ  نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کیا تھا۔عفت عمر کا بتانا تھا کہ  ان کی عمر 40 نہیں بلکہ 49 برس ہے اور وہ اسے انجوائے بھی کررہی ہیں۔