جوہر ٹاؤن دھماکا: گرفتار شخص کی ساتھی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

جوہر ٹاؤن دھماکا: گرفتار شخص کی ساتھی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور  کے علاقے  جوہر ٹاؤن میں ہونےو الے دھماکے کی تحقیقات میں اہم  پیش رفت سامنے آئی ہے، گرفتار شخص سے رابطے میں رہنے والی خاتون کرن کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص لاہور میں قیام کے دوران کرن سے رابطے میں رہتا تھا، خاتون کرن کو پیٹر ڈیوڈ کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، پیٹر ڈیوڈ کے اہلخانہ گھروں کو تالے لگاکر غائب ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کرن سے پیٹر ڈیوڈ کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے قریب چند روز قبل بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوئے تھے۔