اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی، 29 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی، 29 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی ،کے ایس ای100انڈیکس میں 29پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، سرمایہ کاری مالیت 11ارب 42 کروڑ 61 لاکھ روپے بڑھ گئی ،50.62 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،کاروباری حجم بھی 8.10فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں زیادہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی ،جمعہ کو پہلے سیشن میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سے منفی رحجان دیکھنے میں آیا لیکن دوسرے سیشن میں کچھ مالیاتی اداروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرز میں خریداری سے مارکیٹ مثبت زون میں آگئی اور 100انڈیکس 164پوائنٹس پلس تک نوٹ کیا گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 28.60پوائنٹس کے اضافے سے 43551.15 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس میں بھی 35.36 پوائنٹس کا اضا فہ ہوا جس سے یہ 16657.48پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 46.37پوائنٹس کے اضافے سے 29859.99 پوائنٹس پر آگیا، مجموعی طور پر مارکیٹ میں 320کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 162کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،130 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 28 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 11ارب 42 کروڑ 61 لاکھ 25ہزار روپے کے اضافے سے 7358 ارب 5 روڑ 92 لاکھ 11ہزار روپے ہو گئی ، کاروباری حجم بھی ایک کروڑ 21لاکھ 46ہزار شیئرز کے اضافے سے 16 کروڑ 19 لاکھ 35ہزار شیئرز تک پہنچ گیا، جمعہ کو کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈ کال،دوست اسٹیل،سنرجی کو پاک، ٹیلی کارڈ اور پاک انٹر نیشنل بلک سر فہرست رہے ، سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت محمود ٹیکسٹائل اور سفائر ٹیکسٹائل کے شیئرز کی بڑھی جو کہ 61.15روپے اور 48.96روپے فی شیئرز تھی دوسری جانب سب سے زیادہ کمی سفائر فائبر اور رفحان میز کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 72.67روپے اور 57.00روپے فی شیئرز تھی۔