جاپان میں ہائبرڈ اور ری چارج ایبل ٹرین متعارف کرادی گئی 

جاپان میں ہائبرڈ اور ری چارج ایبل ٹرین متعارف کرادی گئی 

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک):  جاپان نے فیول سیل (کیمیائی انرجی کو بجلی میں بدلنے والے سیل) اور ری چارج ایبل بیٹریز کی حامل ٹرین متعارف کرائی ہے،جس کا نام Hybari ٹرین رکھا گیا ہے۔ اسے جے آر ایسٹ کمپنی نے دیگر کارپوریشن کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔

اس ہائبرِڈ ٹیکنالوجی کو عمومی استعمال کے لیے 2030 تک لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس دوران کمپنی ٹرین کی ٹیسٹنگ جے آر سورومی اور نامبو کے ریلوے لائن پر کرے گی۔ کمپنی 2050 تک صفر کاربن کے اخراج کے اپنے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ٹرینوں میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا ارادہ رکھتی ہے۔