سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی،آفیسران اور سٹا ف ممبرز نے اسیران کے ہمراہ نماز عیدلفطر ادا کی

آج  ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان  میں عید الفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی۔د ن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تمام اسیران نے تلاوت کلام پاک کے بعد ملک کی سلامتی وخوشحالی کے لئے دعا کی

 سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی،آفیسران اور سٹا ف ممبرز نے اسیران کے ہمراہ نماز عیدلفطر ادا کی

لاہور :آج  ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان  میں عید الفطر مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی۔د ن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تمام اسیران نے تلاوت کلام پاک کے بعد ملک کی سلامتی وخوشحالی کے لئے دعا کی۔ نماز عید الفطر اندرون جیل ادا کی گئی جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل سید بابر علی،آفیسران اور سٹا ف ممبرز نے اسیران کے ہمراہ نماز عیدلفطر ادا کی۔  نماز کے بعد اسیران کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دی گئی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد،اسٹنٹ ڈپٹی کمشنر(جنرل)ڈاکٹر جہانزیب اور اسٹنٹ کمشنر(ایچ آر) ریاست نے جیل ہذا کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر و دیگر نے جیل ملازمین میں عیدی تقسیم کی۔ انھوں نے خواتین وارڈ کا دورہ کیا اور خواتین کو دستکاری،ٹیلرنگ،بنیادی تعلیم وتربیت کے کورس کے علاوہ بیوٹیشن کورس کے آغاز کو بھی سراہا اور خواتین اسیران میں عید الفطر کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔اس کے علاوہ مہمان خصوصی نے کچن اسیران کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے جیل میں مقید اسیران کے لئے تیار کیے گئے کھانے کو چیک کیا اور معیاری قرار دیا علاوہ ازیں کچن اسیران میں کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔  

علی شہزاد و دیگر نے جیل ہسپتال کا بھی دورہ کیاوہسپتال میں داخل اسیران کی خیریت دریافت کی اور انہیں عید کی خوشیوں کی مبارکباد بھی دی۔بعد ازاں انہوں نے نو عمر اسیران وارڈ کا دورہ بھی کیا اور نو عمر اسیران کو دی جانے والی کمپیوٹر کی تعلیم،بنیادی تعلیم اور سکول کی تعلیم فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا اور انہیں عید الفطر کے موقع پر کھلونے بھی گفٹ کیے۔نو عمر اسیران میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور انہیں ملک وقوم کی خدمت کرنے اور ملک کا اچھا شہر ی بننے کی تلقین کی گئی۔اس موقع پر جیل ہذا پر سیکیورٹی کی خصوصی انتظامات کیے گئے۔اس دوران کورونا وائرس سے متعلق تمام تر ہدایات پر سختی سے عمل کیا گیا۔