سعودی عرب، دبئی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی

پابندیوں میں صبح 6 بجے سے دن 3 بجے تک نرمی کی جائے گی تاہم دیگر اوقات میں کرفیو نافذ رہے گا جبکہ مکہ 24 گھنٹے لاک ڈاؤن میں رہے گا

سعودی عرب، دبئی میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد لاک ڈاؤن پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔ سعودی عرب نے پابندیوں میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں سرگرمیوں کو جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا رپورٹ کے مطابق 31 مئی سے ریاست میں مکہ کے علاوہ تمام شہروں میں نقل و حرکت سمیت دیگر سرمیوں پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا جائے گا۔

پابندیوں میں صبح 6 بجے سے دن 3 بجے تک نرمی کی جائے گی تاہم دیگر اوقات میں کرفیو نافذ رہے گا جبکہ مکہ 24 گھنٹے لاک ڈاؤن میں رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق 21 جون کو تمام ریاست میں تمام کرفیو ختم کردیا جائے گا اور مکہ میں مسجد الحرام میں باجماعت نماز کی اجازت بھی دے دی جائے گی۔ اس وقت تک سماجی دوری کی ہدایات پر عمل درآمد جاری رہے گا اور 50 افراد سے زائد کا ایک جگہ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد رہے گی۔

حکام نے وزارتوں، سرکاری ایجنسیوں اور نجی شعبے کی کمپنیوں میں اپنی دفتری سرگرمیوں کی بحالی کے لیے حاضری کی بھی اجازت دے دی۔ تاہم وہ تمام روزگاری شعبے جہاں سماجی دوری کے قواعد پر عمل درآمد مشکل ہے جیسے بیوٹی سیلونز، نائی کی دکانیں اور کھیل اور صحت کے کلبز، سینما وغیرہ بند رہیں گے وہ تمام روزگاری شعبے جہاں سماجی دوری کے قواعد پر عمل درآمد مشکل ہے جیسے بیوٹی سیلونز، نائی کی دکانیں اور کھیل اور صحت کے کلبز، سینما وغیرہ بند رہیں گےسعودی عرب نے عمرہ زائرین اور بین الاقوامی فلائیٹس کو آئندہ نوٹس تک کے لیے بند ہی رکھا ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے شہر دبئی میں آئندہ روز (عید کے چوتھے روز) سے کاروباری سرگرمیوں کو صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔  دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتومم نے بحران سے نمٹنے کے لیے قائم سپریم کمیٹی کے آن لائن اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد لیا۔ دبئی میں آئندہ روز سے صبح 6 بجے سے رات 11 بجے تک نقل و حمل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔