دفتری سیکریٹری میں کورونا کی تشخیص شہباز شریف نے خود کو محدود کر لیا

بدر شہباز نے عید الفطر کی نماز شہباز شریف کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ادا کی تھی جس کے بعد شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

دفتری سیکریٹری میں کورونا کی تشخیص شہباز شریف نے خود کو محدود کر لیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے دفتری سیکرٹری بدر شہباز بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بدر شہباز نے عید الفطر کی نماز شہباز شریف کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ادا کی تھی جس کے بعد شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور تمام افراد کا گھر میں داخلہ بند کر دیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کے مطابق شہبازشریف کو کورونا وائرس نہیں ہوا انھوں نے احتیاطاً خود کو محدود کرلیا ہے