ٹک ٹاک کے خلاف لاکھوں بھارتی شہری متحرک

اس سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ چند دنوں پہلے یہ ریٹنگ 4.5 اسٹار سے زیادہ تھی تو اچانک گوگل پلے اسٹور پر اس ایپ کے خلاف منفی ریویوز کی بھرمار کیوں ہوگئی؟

ٹک ٹاک کے خلاف لاکھوں بھارتی شہری متحرک

ٹک ٹاک دنیا بھر میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ہے مگر حیران کن طور پر اس کی گوگل پلے اسٹور پر ریٹنگ حالیہ دنوں میں ایک اسٹار تک پہنچ گئی تھی، جو اب کچھ بہتر ہوکر 1.5 اسٹار ہوگئی ہے۔ اس سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ چند دنوں پہلے یہ ریٹنگ 4.5 اسٹار سے زیادہ تھی تو اچانک گوگل پلے اسٹور پر اس ایپ کے خلاف منفی ریویوز کی بھرمار کیوں ہوگئی؟

 تو اس کے پیچھے بھارت میں یوٹیوب اور ٹک ٹاک کے 2 مقبول اسٹارز کے درمیان ہونے والی بحث اور گرما گرمی ہے جو تنازع کی شکل اختیار کرگئی۔ درحقیقت معاملہ اتنا گرم ہوگیا کہ ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ ٹوئٹر انڈیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب بھارت میں یوٹیوب میں مقبول ایک نوجوان کیری میناتی کی اس ویڈیو کو ویڈیو شیئرنگ سائٹ سے ہٹا دیا گیا جس میں اس نے ایک ٹک ٹاک اسٹار پر شدید تنقید کی تھی۔